کراچی چیمبر کا سٹریٹ کرائمز میں اضافے پر تشویش کا اظہار ، سخت اقدامات کا مطالبہ

صدر کراچی چیمبر افتخار وہرہ نے اعلیٰ حکام سے حالات کا فوری نوٹس لینے اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

کراچی ( ) کراچی چیمبر نے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی نے شہر میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کراچی چیمبر کے صدر افتخار وہرہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ نقدی، موبائل فونز، گاڑیاں چھیننے کی مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔ ڈیفنس اور کلفٹن کے مکین سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ کراچی چیمبر کے صدر نے سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کے لئے حکومت سندھ کو تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.