سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ، رواں مالی سال میں ٹریکٹر کی پیداوار میں اضافہ

ابتدائی تین ماہ میں گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے ، تعداد گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد

اسلام آباد ( ) سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداواربڑھ گئی ۔ جولائی سے ستمبر تک فروخت میں بھی پچاسی فیصد اضافہ ہوا ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد ہیں ۔ جولائی سے ستمبر تک نو ہزار تین سو تریسٹھ ٹریکٹر فروخت کئے گئے ۔ –

تبصرے بند ہیں.