کراچی: چوتھی زرعی نمائش کا انعقاد یکم مارچ سے ایکسپو سینٹر میں ہو گا

چوتھی دو روزہ لائیو اسٹاک ڈیڑی، فشریز، پولٹری اور زرعی نمائش کا انعقاد یکم مارچ سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں ہو گا۔ وزیر اعلی سندھ نمائش کا افتتاح کریں گے۔

کراچی:  سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صوبہ سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر اور وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز جام خان شورو نے بتایا کہ سید قائم علی شاہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش سے صوبہ سندھ میں زراعت ، غلہ بانی، ماہی گیری ، پولٹری کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہی اور شعبے سے تعلق رکھنے والے اداروں کو نیٹ ورکنگ کا موقع ملے گا۔ جس سے نئی منڈیوں کی تلاش اور مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ نمائش میں زرعی ماہرین، وفاقی و صوبائی قیادت، سرمایہ کار، بینکار اور بیرونی ممالک سے شرکت متوقع ہے۔ واضع رہے کہ سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ 2011 سے ایل ڈی ایف اے کا اہتمام کرتا آ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.