سونے کی درآمد پر پابندی میں 20 مارچ تک توسیع

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ‫سونے کی درآمد پر پابندی میں بھی 20 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر مارچ میں 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ ‏

اسلام آباد: (وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ سیکریٹری خزانہ نے بریفننگ میں بتایا گیا کہ ‫گزشتہ سال کے مقابلے میں افراط زر میں 9 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ٹیکس محاصل میں 17 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا جس سے صوبوں کو 219 ارب روپے اضافی ملنے کا امکان ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس سے ذخائر مارچ میں 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ‫سونے کی درآمد پر پابندی میں بھی 20 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.