کراچی پولیس نے رینجرز کیخلاف اخبارات میں اشتہارات دے دیئے

کراچی: کراچی پولیس نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف اخبارات میں اشتہارات دے دیئے جس میں 6 نامعلوم اہلکاروں پر شہریوں کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہار دیئے گئے ہیں جس میں رینجرز کے 6 نامعلوم اہلکاروں پر لوگوں کو غائب کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اشتہارات میں عوام سے ان نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن اور ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کو اطلاع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اشتہارات میں فواد، احسان اللہ، سید طاہر، ابرار احمد، حیدر علی اور نادر شاہ کو لاپتا ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخر السلام کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.