نیپرا نے عدم ادائیگی پر بجلی کی 5 پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

اسلام آباد: نیپرا نے رقم کی عدم ادائیگی پر بجلی کی 5 پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے رقم کی عدم ادائیگی پر گرین الیکٹرک، ایسٹرن پاور، عربین ونڈ، سونگ انرجی اور فرسٹ ٹرائی اسٹار ونڈ کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو 2 کروڑ 4 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد نے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی فرد نادہندہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ میں رقم جمع نہ کرائے۔

تبصرے بند ہیں.