کراچی: نقلی پستول کے زور پر تن تنہا بینک لوٹنے والا ملزم گرفتا

کراچی میں پولیس نے نقلی پستول کے زور پر تن تنہا بینک لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

کراچی: () گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے تیموریہ میں انوکھی ڈکیتی ہوئی تھی ایک شخص تن تنہا نقلی پستول لیکر بنک میں گھسا کام نہ بنا تو گارڈز کو دستی بم سے ڈراتا رہا اور پھر مضحکہ خیز انداز میں دس لاکھ لوٹ کر چلتا بنا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ بالاآخر ملزم کا سراغ مل ہی گیا پھر اسے قابو کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ گرفتار ملزم کے مطابق وہ اس سے پہلے بھی کئی وارداتیں کر چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.