حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دی

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر 18اشیار پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد: () رمضان المبارک سے ایک دن پہلے ہی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں رمضان پیکج کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے پر 4 روپے، گھی پر 8 روپے، دال چنا، بیسن، کھجور پر 10روپے فی کلو جبکہ باسمتی ، سیلا اور ٹوٹا چاول پر 5 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سلطان محمود نے بتایا کہ رمضان المبارک کیلئے عوام کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ہزار لوگوں کو عارضی ملازمت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادارے میں کرپشن اور چوری روکنے کیلئے نظام کو کمپیوٹرائز کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر 5 ماہ تک وزارت نہ آنے اور کرپشن کیسز کے باوجود ایم ڈی یوٹیلٹی کارپوریشن کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات پر وزیر صنعت وپیداوار بغیر کوئی جواب دئیے ہی چل دئیے۔

 

تبصرے بند ہیں.