سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ریجن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.