کراچی میں پولیس گردی: ڈی ایس پی سمیت 7 افسر واہلکار معطل

کراچی: آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جمشید کوارٹرز کے 2 اہلکاروں کی گھرمیں گھس کر لوٹ مار کرنے کی اطلاع پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 7 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے ڈی آئی جی سی آئی اے کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جمشید کوارٹرز کے اے ایس آئی مختاراور ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال نے مبینہ ملزم کوگرفتارکرنے کے بہانے گھرمیں گھس کرلوٹ مارکرنے کے واقعے پرآئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی یو جمشید کوارٹرز کے ڈی ایس پی عامر حمید ، سب انسپکٹر شکیل احمد ، اے ایس آئی مختار احمد ، اے ایس آئی خالد احمد ، ہیڈ کانسٹیبلز محمد اقبال ، محمد حنیف اور حیدر کو فوری طور پر معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اے ڈی خواجہ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے واضح رہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی مختار اور ہیڈکانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.