کراچی سٹاک 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 29 ہزار پوائنٹس کو عبور کر گیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29 ہزار کی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبارکا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 150 سو پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے 29 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر کے 29 ہزار 103 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق دو ماہ کے دوران 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوئنٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پانچ ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنا ہے ،، کے ایس ای کی فرنٹیئر مارکیٹ ریٹنگ 4 پوئنٹ سے بڑھ کر 8.3 ہوگئی ہے ،،، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی یورو بونڈ کو بھروپر پزیرائی سے بھی ملک کی اسٹاک مارکیٹ کا عالمی سطح پر ایمج بہتر ہوا ہے ،،،

تبصرے بند ہیں.