شعیب ملک سے علیحدگی نہیں ہوئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سسرال میں دیکھا ، ثانیہ مرزا

ممبئی ()بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کی شعیب ملک کے ساتھ اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، کہتی ہیں سیالکوٹ میں شوہر اور سسرال کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر شعیب ملک اور سسرال کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا کیونکہ وہ میڈیا کی نظروں سے دور تھیں ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ سیالکوٹ میں وہ شاپنگ میں مصروف رہیں اور لب سڑک فروٹ چاٹ کا بھی لطف اٹھایا ۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں دکانداروں کو یقین نہیں آتا تھا کہ میں واقعی ثانیہ مرزا ہوں لیکن شعیب ملک کو میرے ساتھ دیکھتے تو سمجھ جاتے تھے ۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیالکوٹ میں دیکھا اور بھارت کی ناکامی پر دکھ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.