کراچی سٹاک کا ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا تاہم کیمیکل اور پاور سیکٹر میں آنے والی خریداری کے باعث نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو باون پوائنٹس اضافے سے پینتیس ہزار چھ سو ننانوے پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ، مجموعی طور پر ستاون کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.