رقوم کی ادائیگی، ڈی جے بٹ کے تحریک انصاف سے معاملات طے پاگئ

اسلام آباد)ڈی جے بٹ کے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ، آزاد آڈٹ فرم رقوم کی ادائیگی کا آڈٹ کرے گی ، ڈی جے بٹ کہتے ہیں آڈٹ کے بعد جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے گرمانے والے ڈی جے بٹ کے بقایہ جات کی ادائیگی کا معاملہ طے پا گیا ہے ، اسلام آباد میں ڈی جے بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈٰی جے بٹ کا کہنا تھا کہ رقوم کی ادائیگی سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں ۔ آزاد آڈٹ فرم آڈٹ کرے گی جو بھی فیصلہ آیا دونوں کوقبول ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ۔ رقوم کی ادائیگی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.