کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈٰیکس میں ایک سو پچپن پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی: ( کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم منافع کے حصول کے لئے کی جانے والی فروخت کی وجہ سے مارکیٹ مندی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار چورانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.