انتخابی قوانین کی خلاف ورزی، ہیما مالنی کیخلاف مقدمہ درج

فنکاروں کو عملی زندگی میں ایک آدمی کی طرح قانون شکنی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر بالی وڈ ڈریم گرل ہیما مالنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ممبئی: () بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی ایک عرصے سے نیتا گری کر رہی ہیں۔ ان سے زیادہ بھلا کون جان سکتا ہے کہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد قدم قدم پر قوانین کا خیال رکھنا پڑتا ہے نہیں تو سیاسی حریف جینا محال کر دیتے ہیں۔ قانون اپنے شکنجے تیز کر لیتا ہے۔ ہیما مالنی سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کے اخراجات کی پوری تفصیل نہیں بتائی۔ ان کے انتخابی قافلے میں گاڑیوں کی بہتات دیکھ کر حریف جل اٹھے اور انہوں نے شکایت کر دی الیکشن کمیشن کو، الیکشن کمیشن نے آؤ دیکھانہ تاؤ بالی وڈ ڈریم گرل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فلموں میں اپنی اداؤں سے سب کو رام کرنے والی ڈریم گرل دیکھتے ہیں بھارتی الیکشن کمیشن سے کیسے نمٹتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.