کراچی دھماکہ:گورنر سندھ نے رپورٹ طلب کرلی, پولیس سے بدلہ لیا جا رہا ہے،شرجیل میمن

کراچی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقع کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سے ٹارگٹڈ آپریشن کا بدلہ لیا جارہا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں رزاق آباد میں پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔گورنر سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقع کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقع میں ملوث عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس اور رینجرز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔کراچی پولیس سے ٹارگٹڈ آپریشن کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ٹارگٹڈ آپریشن کے ردعمل میں سینکڑوں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس اور رینجرز کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔

تبصرے بند ہیں.