کراچی: تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، فائر ٹینڈرز کا پانی بار بار خت

یو کراچی صنعتی ایریا میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں ہایا جا سکا ہے۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر دس سے ذائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تاہم بیشتر گاڑیوں کا پانی ختم ہونے کی وجہ سے آگ بدستور قابو سے باہر ہے۔

کراچی: ) نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم تولیہ فیکٹری میں شام سات بجے آگ لگی۔ پولیس کے مطابق آگ فیکٹری سے متصل جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے تیز ہوائوں کے باعث فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ بعد ازاں آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کا قرار دیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی جس نے فیکٹری کی دو عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران بیشتر گاڑیوں کا پانی بھی ختم ہو گیا جس کی وجہ سے ریسکیو عمل متاثر ہوا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کے دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد سنارکل موقع پر پہنچی۔ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد کے ایم سی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارشد واحد کا کہنا ہے کہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائر سٹیشن کا پمپنگ سٹیشن خراب ہے جس کی وجہ سے پانی دوسری جگہ سے بھرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.