بلوچستان کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

کوئٹہ …..بلوچستان کا نئے مالی سال کا بجٹ 15جون کو پیش کئےجانے کا امکان ہے، بجٹ سمری وزیراعلی کو بھیج دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال2015-16 کا بجٹ صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو ایوان میں پیش کرینگے ۔ امکان ہے کہ بجٹ کا مجموعی حجم 2 کھرب 40 ارب ہوگا، جس میں سے ترقیاتی بجٹ کاحجم 50ارب روپے ہوگا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی بجٹ خسارے کا ہوگا ،جس کا 15سے 20 ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے ۔ بجٹ میں تعلیم اور امن وامان کو ترجیح دیتے ہوئے سب سے زیادہ رقم ان دونوں شعبوں کے لئے رکھی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.