کراچی: بس کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بس میں سی این جی بھرواتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

کراچی: ) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مسافر بس میں سی این جی بھرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا ناقص سی این جی سلنڈر کے استعمال کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ناقص سی این جی سلنڈر کے باعث شہر میں اس سے قبل بھی دھماکوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.