پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

اگست کے مہینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: () اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کا رجحان ہے جبکہ مٹی کے تیل، ایچ او بی سی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قمیت میں کمی کا رجحان پایا گیا ہے۔ اوگرا نے اگست کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کرے گا۔ عید کی تعطیلات کے پیش نظر قیمتوں سے متعلق سمری 25 جولائی کو حکومت کو بھجوا دی جائے گی اور نئی قیمتوں کا اعلان 26 یا 27 جولائی کو متوقع ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.