کراچی اسٹاک میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار ایک سو کی سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا ،،، کاروباری سرگرمیاں بدستور تیز ہیں۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ بیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث کاروباری سرگرمیاں بدستور تیز رہین۔۔ اورمارکیٹ میں یکے بعد دیگرے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا،،، ساتھ ہی فرٹیلائیزر مینوفیکچررز کی جانب سے سرمایہ کاری اور سعودی عرب کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے خبروں پر مارکیٹ میں مخصوص سیکٹرز میں تیزی دیکھی گئی ۔اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ اندیکس سات سو سینتالیس پوائنٹس بڑھ کر اکیس ہزار دو سو چواراسی پوائنٹس پر بند ہوا،۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں ساڑھے انتیس فیصداضافہ ہوا۔ اور یہ تینتالیس کروڑ ستاسی لاکھ شیئرز رہا۔ ساتھ ہی مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ پچاس ارب ستاون کروڑ ڈالر سے بڑھ کر باون ارب اکتیس کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ اس ہفتے کیمیکل اور بینکنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے حوالے امیدوں پر مارکیٹ سینٹی مینٹ مثبت ہے اور پوسٹ الیکشن ریلی کے باعث انڈیکس بہت کم وقت میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں مارکیٹ میں کریکشن ڈیو ہے۔

تبصرے بند ہیں.