Latest National, International, Sports & Business News

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 22100پوائنٹ سے بڑھ کر22700پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ جبکہ 66 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 55 کھرب80کروڑ روپے تک جا پہنچا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز یعنی پیر کو مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 22160 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 21724 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز رونما ہونیوالی تیزی کا تسلسل جمعہ کے تک جاری رہا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق اائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرضے کی منظوری کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات اور بیرونی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا جبکہ مقامی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹرز کی منافع بخش حصص کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران صرف ایک دن مندی کا شکار ہوئی جبکہ باقی چار دن تیزی کا رجحان برقرار رہا گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 605.02 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.