کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو دس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی: () آئی ایم ایف کی جانب سے اگلی قسط کی منظوری میں تاخیر سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ جاپانی ین کی قدر کم ہونے سے آٹو سیکٹر میں خریداری کا رجحان رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک فیصد کمی سے انتیس ہزار سات سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا اِس دوران پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے اوسط کاروباری حجم پندرہ کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.