کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 200پوائنٹس کا اضافہ

کراچی……..کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک مقام پر مارکیٹ انڈیکس200سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31ہزار 352 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ماہرین کے مطابق انسٹی ٹیوشنز کے ساتھ ساتھ غِیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی شیئرز کی خریداری کے باعث انڈیکس میں مسلسل بہتری دیکھی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.