کراچی اسٹاک مارکیٹ ،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کراچی: () کے ایس ای میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے شئیرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پچیس ہزار ایک سو کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اٹھائیس پوائنٹس کے اضافے سے چوبیس ہزار نو سو اٹھانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ سے زائد شیرز کا کام ہوا۔

تبصرے بند ہیں.