کراچی اسٹاک مارکیٹ ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ستر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی: () سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں خریداری کا رجحان رہا جبکہ بنکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار سات سو تہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ نواسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو پچھلے کاروباری سیشن کے مقابلے میں ساڑھے چھ کروڑ شیئرز زائد ہے۔

تبصرے بند ہیں.