اسٹیٹ بنک نے اسلامی بنکاری صنعت کا اسٹرٹیجک پلان جاری کر دیا

اسٹیٹ بنک نے اسلامی بنکاری صنعت کے لئے 5 سالہ اسٹرٹیجک پلان جاری کر دیا جس کی مدت 2014 سے 2018 تک ہو گی۔

لاہور: ) اسٹیٹ بنک کے مطابق اسلامی بنک کاری مجموعی طور پر 12 فیصد ہے۔ ‬‏‬ملک میں اسلامی بنکاری کے 19 ادارے اور 13 سے زائد برانچوں کا نیٹ ورک ہے اور اسلامی بنکاری تیزی سے نمو پا رہی ہے۔ اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ 5 سالہ اسٹرٹیجک پلان کے تحت ساز گار پالیسی ماحول بنایا جائے گا۔ بنکاری میں شریعی گورننس کا نفاذ کیا جائے۔ ‫اسلامی بنک کاری کے حوالے سے آگاہی اور صنعت کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور منڈی کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ‬‏‬اسٹر ٹیجک پلان کا مقصد اس صنعت کے لیے آئندہ پانچ برسوں تک ایک متفقہ سمت کا تعین کرنا ہے تاکہ ترقی کی موجودہ رفتار بڑھے اور یہ شعبہ ترقی کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ سکے۔ اس منصوبے کے بنیادی پہلوؤں میں اسلامی بینکاری کے بارے میں عوام کے تصورات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات اور اسے ایک ممتاز اور قابل عمل نظام کے طور پر فروغ دینا شامل ہیں تاکہ عوام کی اور کاروباری برادری کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.