کراچی اسٹاک مارکیٹ؛ انڈیکس 19000 کی تاریخی حد عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکا
کراچی: دہشت گردی کے واقعات کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی خبروں، غیرملکیوں اور انسٹیٹیوشنز کی تازہ سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو توقعات کے برعکس تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس 18982.42 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ 54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں35 ارب24 کروڑ43 لاکھ42 ہزار306 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بیشترسرمایہ کار گروپس کی کیپٹل مارکیٹ سے مثبت توقعات پر منگل بینکنگ، آئل، فرٹیلائزر اور سیمنٹ سمیت کم قیمت کی حامل تمام کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی گئی۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر182.45 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس19000 کی تاریخی حد بھی عبور کرگیا تھا لیکن ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر40 لاکھ51 ہزار 398 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلاسے انڈیکس کی مذکورہ ریکارڈ حد زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس159.57 پوائنٹس کے اضافے سے18982.42 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 140.64 پوائنٹس کے اضافے سے14640.74 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 170.58 پوائنٹس کے اضافے سے 32963.96 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 24.10 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 50 لاکھ3 ہزار650 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ376 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں202 کے بھاؤ میں اضافہ، 159 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا
تبصرے بند ہیں.