کراچی اسٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کراچی: ( مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ فنانشل ، بنکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اکہتر پوائنٹس اضافے سے چھبیس ہزار سات سو اکسٹھ کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بتیس کروڑ اٹھائیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.