ممبئی:
اپنے دلکش خدو خال اور دلفریب حسن کی بدولت بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔
16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں، کترینہ کیف نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد گستاد نے فلم ’’بوم‘‘ میں اداکاری کی پیشکش کی جس میں امیتابھ بچن اور گلشن گروور جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا، جس کے بعد انہوں نے تیلگو اور تمل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تبصرے بند ہیں.