کترینہ اوررنبیر کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے تعلقات پر جمی برف اب پگھلنے لگی ہے جس کی شروعات کترینہ کی جانب سے کی گئی۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 4 سال سے زیر تکمیل ہے اور دونوں اداکاروں کے درمیان ناراضی کے باعث فلم کی نمائش کی تاریخ بھی کئی بار بڑھائی جاچکی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا تھا لیکن اب اداکارہ نے اپنے فیصلے میں ردوبدل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.