کبھی مجھے بھی دیکھو، شاداب کا شاہین کی تصویر پر تبصرہ

شاداب نے اب ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا

شاداب نے اب ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شاداب نے سوشل میڈیا پر شاہین کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین گیند کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

شاہین کی تصویر پر شاداب نے انھیں ویلکم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو جیسے گیند کو دیکھ رہےہو۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب کو جواب دیا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو جس پر شاداب کا کہنا تھا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

بعد ازاں  شاداب کی ٹوئٹ پر شاہین کی جانب سے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں شاہین کا کہنا تھا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی‘۔

تبصرے بند ہیں.