کبڈی ورلڈ کپ ،قومی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار اور مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے دی۔

سنگ رور: () بھارت کے شہر سنگ رور میں ہونے والے کبڈی ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ان ایکشن ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ناقابل شکست مردوں کی قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 28کے مقابلے 69 پوانٹس سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی اپنے نام کی۔ قومی ٹیم پول بی میں 10 پوانٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان کبڈی ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.