کانگریس کی طرف سے لوگ سبھا کا ٹکٹ ملتے ہی ارمیلا کی کردار کشی کا سلسلہ شروع

بالی وڈ اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کو لوک سبھا حلقہ شمالی ممبئی سے کانگریس کی امیدوار نامزد گی کے ساتھ ہی ان کے خلاف  بی جے پی کی طرف سے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ اُرمیلا کے ویکی پیڈیا کے پروفائل پیج پر ان کا نام، مذہب اور دیگر تفصیلات تبدیل کردیں جس پر اُرمیلا کے خاندان اور ان کے حامیوں نے زبردست برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ابتداً چند شرپسندوں اُرمیلا کا نام تبدیل کرکے ’مریم اختر میر‘ بتایا جس نے ایک کشمیری تاجر اور ماڈل محسن اختر میر سے 2015 میں شادی کی تھی۔ اُرمیلا کے تبدیل شدہ پروفائل کے پوائنٹ نمبر 8 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’اُرمیلا کے ’نکاح‘ کے بعد اس اداکارہ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیا۔ تبدیل شدہ پروفائل میں اُرمیلا کے والدین کا نام شویندرسنگھ اور رخسانہ سلطانہ بتایا گیا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ (اُرمیلا) اس خاندان کی ایک دوسری نسل سے تعلق رکھتی ہیں جس میں بین مذہبی ہندو مسلم شادی ہوتی ہے۔۔

تبصرے بند ہیں.