عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر گلوکار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں اُس وقت غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ کے باوجود غیر معمولی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو خاموش کروایا۔عاصم اظہرجنہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، مداحوں کی جانب سے میرب میرب کے نعروں پر مشتعل ہونے کے بجائے نرمی سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں، کیونکہ ہر کسی کی اپنی فیملی ہوتی ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم کے ری ایکشن کو لے کر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی صارفین نے گلوکار کے تحمل اور شائستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں ان کا رویہ قابل تعریف ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو کچھ تمیز کرنی چاہیے، عاصم نے بہت نرمی سے بات کی۔تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عاصم اظہر نے کانسرٹ سے پہلے بریک اپ کی خبر شیئر کر کے شاید خود ہی اس بحث کو ہوا دی، تاکہ زیادہ توجہ حاصل کی جا سکے۔یاد رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی تعلق کے باعث بھی خبروں میں رہ چکے ہیں، لیکن بعد ازاں ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات گردش کرتی رہیں، جس پر بھی مداحوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.