کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے،غلام محی الدین

لاہور: اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے۔ اپنے ابتدائی دور سے لے کر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان‘ بھارت‘ چین اور جاپان میں میری اور بابرہ شریف کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا اور میری پہلی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی اسکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما اسکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں اداکاری کرتا رہوں گا

تبصرے بند ہیں.