کامیابیوں کے سفر میں صوفیانہ کلام کا بڑا ہاتھ ہے ‘ حدیقہ کیانی

ہر کسی کا اپنا مزاج ہوتا ہے ،متعدد بار فلموں کی پیشکش کے باوجود حامی نہیں بھری

لاہور ( شوبزڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ میں نے پاپ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کیاہے مگر جو لطف صوفیانہ کلام میں ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے اور اب تک میں نے جتنا بھی صوفیانہ کلام پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے، فلم میں کام کرنا میرا مزاج ہی نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں نے بچوں کے پروگرام سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں ذاتی میوزیکل البم بنائی اور پہلی کاوش کامیاب ہوئی جس کے بعد میری کامیابیوں کا سفر شروع ہو گیا اور اس سفر میں صوفیانہ کلام کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔میں بھی جب مجھ سے پوچھا جائے تو میں صوفیانہ کلام کو پہلی ترجیح دوں گی ۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ فلم میں کام کرنا میری خواہش نہیں رہی کیونکہ ہر کسی کا اپنا مزاج ہوتا ہے ، مجھے معلوم ہے کہ میں فلموں میں کام نہیں کر سکتی اس لئے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو ئی جسے ٹھکرا چکی ہوں،میں خود کو صرف گلوکاری کی حد تک محدود رہنا چاہتی ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.