کامونکے(تحصیل رپورٹر)قومی شاہراہ پر تیز رفتار رکشہ اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا،خالہ بھانجا موقع پر جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ محلہ حبیب پورہ گلی نمبر 4 کامونکے کے رہائشی بیس سالہ محمد شہزاد ولد ارشد اپنی خالہ تیس سالہ نازیہ بی بی ولد عنائت کے ہمراہ(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر1)
موٹر سائیکل نمبر جی اے ایم 1575 پر سوار ہو کر جی ٹی روڈ سے گزر رہا تھا کہ نواحی گائوں فیض آباد کے قریب واقع ٹول پلازہ پر تیز رفتار رکشہ اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے دونوں سڑک پر جا گرے اور موقع پر ہلاک ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا مونکے پہنچایا جہاں سے دونوں کی نعشوں کو ضروری کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔
جاں بحق
تبصرے بند ہیں.