انگلش فٹبالرز پر قوت بخش ادویات لینے کا الزام

لندن:  انگلش پریمیئر لیگ فٹبالرز کے قوت بخش ادویات استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے.

میڈیا رپورٹ میں لندن کے ڈاکٹر مارک بونار نے دعویٰ کیا ہے کہ ممنوعہ ادویات لینے والے 150 اسپورٹس اسٹارز میں پریمیئر لیگ فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

مقامی اخبار نے ’’اسٹنگ آپریشن‘‘ میں لندن میں مقیم اینٹی ایجنگ ڈاکٹر مارک بونار کے ذریعے اس کا پردہ چاک کیا ہے، رپورٹ میں 38 سالہ ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس ایسے ’ خفیہ کلائنٹس ‘ کا نیٹ ورک موجود ہے، جو ہم سے ممنوعہ ادویات لکھواتے ہیں، جس میں آرسنل ، چیلسی اور لیسٹرسٹی کے پلیئرز بھی شامل ہیں، بونار نے اس خفیہ آپریشن میں کئی ایتھلیٹس کے نام افشا کیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.