کافی دیر تک سست بیٹنگ پر دھونی تنقید کی زد میں آگئے

دھونی نے آخری اوور میں 3 چھکے جڑے مگر تب تک کھیل ہاتھ سے نکل چکا تھا

ممبئی(سپو ر ٹس ڈیسک) راجستھان رائلز سے میچ میں کافی دیر تک سست بیٹنگ پر چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تنقید کی زد میں آگئے۔چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی 14 ویں اوور میں بیٹنگ کیلیے آئے اور اپنی ابتدائی 13 بالز پرمحض10 رنز بنائے،پارٹنر فاف ڈو پلیسی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں سے مزین 72 رنز اسکور کیے۔ دھونی نے آخری اوور میں 3 چھکے جڑے مگر تب تک کھیل ہاتھ سے نکل چکا تھا۔سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ آپ اسے ’لیڈ فرام فرنٹ‘ قرار نہیں دے سکے،اگر آپ آخری اوور کی بات کرتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا، وہ صرف ذاتی رنز تھے۔

تبصرے بند ہیں.