کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے حبیب بینک کے شیئرز فروخت کرنیکی منظوری دیدی

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے حبیب بینک کے شیئرز 168 روپے فی حصص فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کو شیئرز کی فروخت سے ایک ارب دو کروڑ ڈالر حاصل ہونگے۔

اسلام آباد: ( کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر نجکاری محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمیٹی نے حبیب بینک کے شیئرز 168 روپے فی حصص کے حساب سے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر 60 کروڑ 90 لاکھ سرکاری شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حبیب بینک کے شیئرز کیلئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی پیشکشیں قبول کی گئیں۔۔ –

تبصرے بند ہیں.