ڈیڈ وکٹ پر پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے،وقار یونس

نوجوان کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ موجود ہے ، راحت علی نے اپنی عمدہ بائولنگ سے کیوی بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔

ابوظہبی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ وکٹ پرپاکستانی بالرزکی کارکردگی قابل تعریف ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ موجود ہے ۔ وقار یونس نے کہا کہ سینئر کھلاڑی فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جونئیرز بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں ۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ کرکٹ آسان نہیں ہوتی لیکن نوجوان کھلاڑیوں نے جس طرح کا کھیل پیش کیا ،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان میں سیکھنے کی لگن ہے ۔ وقار یونس نے کہا کہ ابوظہبی کی ڈیڈ وکٹ پر راحت علی نے اپنی عمدہ بائولنگ سے کیوی بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔

تبصرے بند ہیں.