ڈیوواٹمورنے سينئراورجونيئر كھلاڑيوں میں تناؤ كو زمبابوے سے ہار كی وجہ قراردیديا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورنے قومی ٹیم کے سينئر اور جونيئر كھلاڑيوں میں تناؤ كو زمبابوے سے ہار كی وجہ قرار دے ديا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے قائم مقام چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ دورہ زمبابوے میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش رہی ،ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ ٹیسٹ سیریز برابر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی سب سے بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا نئے کھلاڑیوں سے نامناسب رویہ ہے،جس نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ ڈیوواٹمور نے کہاکہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کی نئے کھلاڑیوں سے اچھی ہم آہنگی نہیں جس کے باعث نئے کھلاڑی ٹیم میں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی معیار کے مطابق سامنے نہیں آرہی، اس کے علاوہ ڈریسنگ روم کا موحول خوشگوار نہیں تھا جسے بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.