ڈیوس کپ میں ٹرافی کیلیے برطانیہ کا طویل انتظار ختم

گھینٹ: ڈیوس کپ ٹرافی کیلیے برطانیہ کا طویل انتظار ختم ہوگیا، انگلش ٹیم نے بیلجیئم کو 3-1 سے شکست دیکر 79 برس بعد چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹائٹل کیلیے برطانیہ کا 79 سالہ انتظار ختم ہوگیا، اینڈی مرے نے سیزن میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف 1978 کے بعد پہلی بار برطانیہ کو فائنل میں پہنچوایا بلکہ بیلجیئم کیخلاف فیصلہ کن ٹائی میں بھی انھوں نے ابتدائی سنگلز اور ڈبلز کے بعد پہلے ریورس سنگلز میں بھی فتح سمیٹ کر ٹیم کو 1936 کے بعد پہلی اور مجموعی طور پر 10ویں مرتبہ چیمپئن بنوادیا۔

ورلڈ نمبر2 اینڈی مرے نے اتوار کو شیڈول پہلے ریورس سنگلز میں میزبان کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو دلچسپ مقابلے میں 6-3، 7-5 اور6-3 سے ٹھکانے لگادیا، اس فتح کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو ٹائی میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری مل گئی، جس کے بعد پانچویں اور اختتامی ریورس سنگلز کا انعقاد ضروری

تبصرے بند ہیں.