سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی جے ایل پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے، کرکٹ کا مستقبل قذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہو گا۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی دور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں رہی ہے، پاکستان سپر لیگ میں میں نے بے پناہ ٹیلنٹ دیکھا، میں آغاز میں اصغر علی جیسے نوجوان کرکٹرز سے بہت متاثر ہوا، پی ایس ایل سے نام پیدا کیا، کئی نوجوان کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل گئے۔
مینٹور حیدر آباد ہنٹرز نے مزید کہا کہ پاکستان جونئیر لیگ میں نوجوان کرکٹرز اپنا ٹیلنٹ دکھائیں گے، انڈر19کرکٹرز کو مینٹورز سے سیکھنے کا موقع ملے گا، ان کے لیے یہ شاندار وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی جے ایل پی، ایس ایل کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو سکتی ہے، پی ایس ایل فرنچائز ٹیلنٹ کو دیکھ کر کرکٹرز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں لے سکتے ہیں، ممکن ہے کہ مجھے بھی ایسا ٹیلنٹ مل جائے جسے میں کیریبیئن پریمئیر لیگ کے لیے تجویز کروں۔
ڈیرن سیمی نے شائقین کرکٹ سے بھی درخواست کی کہ پاکستان کے مستبقل کو دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آئیں، ٹیلنٹ دیکھنے کا موقع مس نہ کریں، پانچ سال بعد یہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے ٹی وی پر نظر آئے گا، انٹرنیشنل میچ کھیلتا ہوا دیکھ کر آپ کہیں گے کہ میں نے پہلی بار اسے پی جے ایل میں دیکھا تھا۔
تبصرے بند ہیں.