ڈورٹمنڈ جرمن فٹبال سپرکپ کا چیمپیئن بن گیا

جرمن سپر کپ کے فائنل میں بورسیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کی ایک نہ چلنے دی۔ ڈورٹمنڈ نے میچ میں دو صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

سگنل آئی ڈونہ: (ویب ڈیسک) ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو شکست دے کر جرمن فٹبال سپر کپ ٹائٹل جیت لیا۔ سگنل آئی ڈونہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے جرمن سپر کپ کے فائنل میں بورسیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کی ایک نہ چلنے دی۔ ڈورٹمنڈ نے میچ میں دو صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ انجری کے باعث فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے والے فرانس کے فرینک ریبری نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ریبری نے فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے اسی میچز میں سول گولز سکور کئے۔ یوراگوئے کے سٹار فٹبالر لیوئس سواریز کی پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کل کرے گی۔ سواریز نے ورلڈ کپ کے دوران اٹلی کے ڈیفینڈر کو کاٹ تھا جس پر انہیں چار ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.