ڈس ایبل کرکٹرز کا مطالبات کے حق میں قذافی سٹیڈیم کے باہر مظاہرہ

کھلاڑیوں کی پی سی بی کیخلاف شدید نعرے بازی ، دیگر ریجنز کے کھلاڑیوں کی طرح حقوق دیئے جائیں :مظاہرین

لاہور ( ) ڈس ایبل کرکٹرز نے قذافی سٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کیا ۔ ڈس ایبل کرکٹرز نے پی سی بی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی دیگر ریجن کے کھلاڑیوں کی طرح موقع دیا جائے ۔ قذافی سٹیڈیم لاہورکے باہر پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار ڈس ایبل کرکٹرز نے پی سی بی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پی سی بی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے تحت صرف ایک مخصوص گروپ کو نواز رہا ہے ، ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کی من مانیوں کو ختم کیاجائے ۔ مظاہرین کا مزید مطالبہ تھا کہ دوسرے ریجن کے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے ۔ مظاہرین کے احتجاج کے بعد پی سی بی حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.