اسلام آباد: تاجر برادری نے یکم اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دی

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری نے یکم اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تاجروں کے چئیرمین ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

 

اسلام آباد: () تاجروں کے چئیرمین ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اب حکومت سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجران کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت جب تک ٹیکس مکمل طور پر ختم نہیں کرتی مذاکرات نہیں کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.