ڈرون حملے محدود کر دیئے ورنہ امریکہ غیر محفوظ ہوسکتا تھا: باراک اوباما

امریکی صدر کا کہنا ہے ڈرون حملے محدود کر دیئے۔ طاقت کے استعمال کی کچھ حدود ہونی چاہئیں۔ متاثرہ ملکوں میں مخالفت امریکا کو غیر محفوظ کر دے گی۔ القاعدہ کی لیڈر شپ کو شکست دے دی خطرہ اب بھی موجود ہے۔

واشنگٹن:( امریکی صدر باراک اوباما اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے محدود کر دیئے طاقت کے استعمال کی کچھ حدود ہونی چاہئیں۔ متاثرہ ملکوں میں ڈرون حملوں کے خلاف مخالفت بڑھی تو امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ القاعدہ لیڈر شپ کو شکست ہو چکی ہے لیکن اب بھی خطرہ موجود ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر القاعدہ سے منسلک نیٹ ورک ختم کر دیں گے۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی صلاحیتیں بڑھا کر حالت جنگ سے نکلنا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بارہ سال سے جاری افغان جنگ ختم ہونے جا رہی ہے۔ افغان حکومت نے معاہدے پر دستخط کئے تو کچھ فوج افغانستان میں رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.